شہدادپور‘شہری علاقوں میں شامل کئے گئے دیہی علاقہ جات کو الگ نہیں کیا جا سکا
الیکشن کمیشن آفس سانگھڑ کی جانب سے آویزاں کی گئی حلقہ بندیوں کی لسٹوں میں شہدادپور کی لسٹیں شامل نہیں
بدھ 2 دسمبر 2015 13:20
شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود شہری علاقوں میں شامل کئے گئے دیہی علاقہ جات کو الگ نہیں کیا جا سکا ، الیکشن کمیشن آفس سانگھڑ کی جانب سے آویزاں کی گئی حلقہ بندیوں کی لسٹوں میں شہدادپور کی لسٹیں شامل نہیں ہیں ۔شہدادپور کے مختلف حلقوں کا سخت احتجاج ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو من وعن عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے لیکن ان احکامات کے باوجود ضلع سانگھڑ کے مختلف حلقوں بالخصوص شہدادپور میونسپل کمیٹی کے شہری علاقوں میں شامل کی گئیں دیہی علاقہ جات کو الگ نہیں کیا جا سکا ہے ۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں شہر کے مختلف حلقوں نے شکایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن آفس سانگھڑ کی جانب سے آویزاں کی گئی حلقہ بندیوں کی لسٹوں میں شہدادپور کی لسٹیں شامل نہیں ہیں ۔
جبکہ الیکشن کمیشن کی درخواست کی سماعت 3 ۔ دسمبر کو سپریم کورٹ میں کی جائے گی ۔جس کی جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں 2 ۔ رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا ۔اس مقدمے میں الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو بھی فریق بنارکھا ہے ۔ الیکشن کمیشن سانگھڑ کی جانب سے شہدادپور کی حلقہ بندیوں کی لسٹوں کو آویزاں نہ کرنے پر شہدادپور کے سیاسی ، سماجی ، دینی حلقوں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے شہدادپور کے شہری علاقوں میں شامل کی گئیں دیہی علاقہ جات کو فوری طور پر شہر سے الگ کیا جائے اور اعتراضات کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.