رانجی ٹرافی ، آسٹریلوی امپائر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
بدھ 2 دسمبر 2015 13:31
چنائی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2دسمبر- 2015ء) آسٹریلوی امپائر جان ورڈ بھارتی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو میں رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں پنجاب کے بیٹسمین بریندر سرن نے حریف ٹیم تامل ناڈو کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے سیدھا شاٹ کھیلا اور گیند امپائر جان وارڑ کے سر پر جالگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ پر گر پڑے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی جان ورڈ کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا اور مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وینکا ٹرمن نے گیند لگنے سے وارڈ کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی امپائر کا بی سی سی آئی کے قوانین کے مطابق مقامی ہسپتال میں علاج کیا جارہاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم کسی قسم کا خطرہ مول نہ لینے کے لیے وارڈ کو 2 دن کے لیے ہسپتال میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.