امن و خوشحالی کیلئے مسلم امہ کو متحد ہو نا چاہئے،مسلم خاتون کو نوبل انعام ملنا پاکستانی عوام کیلئے خوشی کا باعث ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی نوبل انعام یافتہ خاتون توکل عبدالسلام کرمان سے بات چیت
بدھ 2 دسمبر 2015 22:41
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مصائب و مشکلات اور امن و خوشحالی کیلئے مسلم امہ کو متحد ہو نا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے نوبل انعام یافتہ خاتون توکل عبدالسلام کرمان سے بات چیت کرتے ہوئے کی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلم خاتون کو نوبل انعام ملنا پاکستانی عوام کے لئے خوشی کا باعث ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ آنسہ توکل عبدالسلام کرمان کم عمر نوبل انعام یافتہ ہیں۔ اس طرح وہ اور ملالہ یوسف زئی تمام نوجوانوں کی نمائندگی بھی کرتی ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ ہمیں آنسہ توکل عبدالسلام کرمان پر فخر ہے۔ انہیں کشمیر، فلسطین، شام، لیبیا، عراق اور یمن کے مظلوم لوگوں کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہئے۔(جاری ہے)
پاکستان خود بھی دہشت گردی کا بری طرح شکار ہوا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی قربانیاں بے پناہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری ر ہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے۔ صدر ممنون حسین نے آنسہ توکل عبدالسلام کرمان کو پاکستان کی بیٹی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں ان کا قیام خوش گوار رہے گا۔ اس موقع پر آنسہ توکل عبدالسلام کرمان نے عزت افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.