سابق برطانوی وزیر اعظم چرچل درزی کے مقروض نکلے، چرچل نے بار بار تقاضوں کے باوجود کپڑوں کا بل ادا کرنے سے انکار کیا ان پر 197 پاوٴنڈز کا قرض چڑھ گیا،کمپنی کا دعویٰ
جمعرات 3 دسمبر 2015 23:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)برطانیہ کے سابق وزیراعظم سر ونسٹن چرچل درزی کے مقروض نکلے،کپڑے سینے والی کمپنی ہینری پوول اینڈ کو نے دعویٰ کیا ہے کہ چرچل نے بار بار تقاضوں کے باوجود اپنے کپڑوں کا بل ادا کرنے سے انکار کیا جس سے ان پر 197 پاوٴنڈز کا قرض چڑھ گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سر ونسٹن چرچل کا شمار برطانیہ کے عظیم ترین سربراہان میں ہوتا ہے جنہوں نے جنگ عظیم دوئم جیسے سنگین حالات میں ملک سنبھالا اور تاریخ کی کچھ بہترین تقریریں کیں۔
مگر جب بات ذاتی زندگی کے اخراجات کی ہو تو وہ زیادہ اچھے نظر نہیں آتے۔نوجوان چرچل کے کپڑے سینے والی کمپنی ہینری پوول اینڈ کو کی جاری آرکائیوز میں انکشاف ہوا ہے کہ چرچل نے بار بار تقاضوں کے باوجود اپنے کپڑوں کا بل ادا کرنے سے انکار کیا، جس سے ان پر 197 پاوٴنڈز کا قرض چڑھ گیا۔(جاری ہے)
آرکائیوز کے مطابق، ادائیگی کے بار بار مطالبے پر وہ سیخ پا بھی ہوئے۔
ریکارڈ کے مطابق، انہوں نے آخری مرتبہ 1937 میں کمپنی کو اپنی ٹوپی ٹھیک کرنے کیلئے دی تھی۔جمعرات کو جاری ہونے والی آرکائیوز کو دنیا میں کسی ٹیلر کمپنی کا سب سے پرانا ریکارڈ تصور کیا جا رہا ہے۔ہاتھ سے تحریر شدہ 130 بکس پر مشتمل اس آرکائیوز کے مطابق، ہینری پوول کے کئی ہائی پروفائل گاہک تھے۔ان میں برطانوی راج کی اعلی شخصیات، یورپ کے شاہی خاندان، اداکار، مصنف اور دیگر مقبول لوگ شامل ہیں۔آرکائیوز کا جائزہ لینے والے مورخ جیمز شیروڈ نے بتایا کہ کمپنی چرچل کے بچپن سے ہی ان کے کپڑے بنا رہی تھی تاہم، دوسری جنگ عظیم سے کچھ عرصہ قبل بل کی ادائیگی سے مسلسل انکار پر کمپنی نے ان سے تعلق ختم کر دیا۔’انہوں نے کبھی یہ بل ادا نہیں کیا۔ وہ کبھی واپس ہمارے پاس نہیں آئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.