کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ، کالعدم تنظیموں کے کارکنوں سمیت 11گرفتار
جمعہ 4 دسمبر 2015 16:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کرلیاہے ، گرفتار ملزموں میں سانحہ صفورا کا اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان اور ایک سیاسی جماعت کا یونٹ انچارچ بھی شامل ہے ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز نے گلبرگ اور لیاری میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔
لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ۔ ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ سہراب گوٹھ میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر سانحہ صفورا کے اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا اور 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ ان میں سیاسی جماعت کا ایک یونٹ انچارچ بھی شامل ہے ، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ رینجرز نے قاسم آباد اور اعظم نگر کا گھیرا کر کے 5 مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.