اتنا ’مشکل ‘ فضائی دن : ایک طیارے میں بم کی افواہ دوسرے کا لینڈنگ گیئر خراب ، تیسرے سے پرندہ ٹکراگیا
عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:29
تیانجن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کیلئے جمعہ ایک مشکل ضائی دن ثابت ہوا ہے ۔ ایک طیارے میں بم کی افواہ نے نیندیں اڑا دیں تو دوسرے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جبکہ ایک طیارے کا لینڈنگ گیئر خراب ہوگیا ۔
(جاری ہے)
پاکستان سے جاپان جانے والے طیارے میں بم کی افواہ نے طیارہ گھنٹوں لیٹ اور مسافروں کو پریشان کردیا تاہم اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر مسافروں نے سکھ کی سانس لی، بیجنگ کے راستے جاپان کے شہر ٹوکیو جانے والے اس طیارے کے ٹیک آف کرتے ہی اس میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی تو چین کے شہر تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی جہاں چینی سیکیورٹی ایجنسی نے مسافروں کو اتار کی مکمل چھان بین کی لیکن بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر طیارہ ٹوکیو کیلئے روانہ کردیا گیا ۔
دوسری جانب اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والے طیارے سے لاہور میں لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ جہاز بحفاطت اتار لیا گیا ۔ ادریں اثنا لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو لینڈنگ سے پہلے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس طیارے کا لینڈنگ گیئر لینڈنگ سے پہلے خراب ہوگیا اور اسے ٹیکسی کرنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جسے دوبارہ فضا میں بلند کرلیا گیا اور پھر بحفاظت اتار لیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.