دپیکا پڈوکون کوہالی ووڈ کی فلم کا حصہ بننے کی پیشکش
فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے 7 ویں حصے میں دپیکا کو اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی ہے دپیکا کی نئی بالی ووڈ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
اتوار 6 دسمبر 2015 11:24
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد دونوں کے اکھٹے ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔کچھ سال پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہولی وڈ فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے 7 ویں حصے میں دپیکا کو اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بیشتر حصوں میں ون ڈیزل نے ہی مرکزی کردار ادا کیا ہے، تاہم بولی وڈ اسٹار نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مگر اب دپیکا کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ بہت جلد ون ڈیزل کی ایک اور مقبول سیریز کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔دپیکا کی اس تصویر میں وہ سامنے دیکھ رہی ہیں جبکہ اداکار ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب ہیں۔(جاری ہے)
اگر غور کیا جائے تو تصویر میں پیچھے ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز XXX کا پوسٹر موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دپیکا اس فلم کے اگلے حصہ میں موجود ہوں گی۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے فلم میں ایک کردار کے لیے ٹیسٹ بھی دے دیا ہے۔فلم کا نیا حصہ سابقہ فلموں کی طرح سنسنی خیز ہوگا جس میں جان لیوا اسٹنٹس دیکھنے والوں کی دھڑکنیں تیز کردیں گے۔اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ دپیکا اس فلم کا حصہ بنتی ہیں کہ نہیں البتہ دپیکا کی نئی بالی ووڈ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.