بھارتی سیکورٹی اداروں کا کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ
اتوار 6 دسمبر 2015 13:29
نئی دہلی/ جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) بھارتی سیکورٹی اداروں نے کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی اہلکار کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 1999 میں ہونے والی غیر اعلانیہ کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی اہلکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع راجوڑی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
منور احمد میر نامیبھارت کے سابق فوجی اہلکار کو دو روز قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کا نام بارڈر سیکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے دوران سامنے آیا، جس میں پہلے ہی سے جموں اور کشمیر سے دو سرکاری ملازمین گرفتار ہیں۔دہلی کرائم برانچ اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے منور احمد میر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کا دہلی کے لیے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.