سرکاری اسکولوں کی طرح کا تعلیمی معیار نجی اسکولوں میں بھی لازمی قرار دیا جائے،حافظ مشتاق اشرف مرتضوی
پیر 7 دسمبر 2015 22:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ہیومن رآیٹس ونگ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات محمد شاہد صابری کے مطابق چیئرمین کراچی ڈویژن حافظ محمد مشتاق اشرف مرتضوی نے گذشتہ روزکراچی کیمپ آفس میں منعقدہ اہم اجلاس جس میں کراچی ڈیژن کے نائب صدر عرفان بیگ،کوآرڈینیٹر محمد کاشف ،اسپورٹس ونگ کے عبداﷲ چانڈیو، میڈیکل ونگ کے نائب صدر محمد نذیر عباسی، ڈپٹی جنرل سیکرٹیری حاجی شمیم صدر غربی کامل خان مروت،چیئرمین وسطی نوید الرحمن و دیگر عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کو حکومت کے کرپٹ اہلکاروں نے تعلیمی اداروں اور اسکے نظام کو تباہی کے کنارے کھڑا کردیا ہے ۔
اور ان کرپٹ اہلکاروں نے نقل مافیا کے طرف سے آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
جبکہ حکومت تعلیم کے نظام کو سدھارنے کے بجائے نجی تعلیمی اداروں کی پشت پنائی کررہی ہے اور ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر سیاسی بنیا دوں پر نا اہل افراد بھرتی کیئے گئے ہیں جبکہ تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے بجائے ناکارہ بنا رکھا ہے چیئرمین کراچی ڈویژن حافظ مشتاق اشرف مرتضوی نے کہا کہ حکومت کے محکمہ تعلیم کا دوہرا نظام تعلیم نے تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کردیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے محکمہ تعلیم نے دوھرا نظام تعلیم کو رائج کرکے نظام تعلیم کو تباہ برباد کردیا جسکی وجہ سے نظام تعلیم میں بہت سی خرابیوں کی جنم دے دیاہے،جیسا کہ 80 گز کے رہائشی گھروں میں لا تعداد بننے والے اسکول علم دینے کے بجائے صرف اور صرف دولت کمانے کا حصہ بننے ہوئے ہیں اور حکومت کی بے حسی اور لا پرواہی سے رہائشی گھروں کو اسکول بناکر تعلیم دینے والے اسکو ل جو کہ خود تعلیم کے نام نا آشانہ ہیں اور کم تعلیم یافتہ اور معمولی معاوضے پر رکھی گئی ٹیچرز کیا تعلیم دے سکتی ہے غرض کہ یہ نجی اسکول جو کہ معصوم بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور انکے روشن مستقبل کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے انہیں تعلیم سے کوئی غرض نہیں بس دولت کمانے کی فکر ہے۔
محکمہ تعلیم اور کرپٹ انتظامی اہلکار و سرکاری ٹیچرز کی لا پرواہی سے سرکاری اسکوں کو کھنڈر بنادیا گیا ہے اور نجی تعلیمی اداروں کو کامیاب بنانے کیلئے انکی حوصلہ افزائی اور پشت پنائی کی جاتی ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت نقل کلچر کو عام کیا گیا۔ اسپورٹس ونگ کے عبداﷲ چانڈیونے کہا سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کو بہتر بنانے او ر معیاری تعلیم کی فراہم کیلئے حکومتی سطح پر پہلی کلاس سے انگریزی تعلیم لازمی پڑھایا جائے تاکہ غریب و متوسط گھرانوں کے بچے بھی جدید علوم میں مہارت کے ساتھ معاشرے کا ذمہ دار فرد بن سکے ، نجی اسکولوں کی ہٹ دھرمی اور فیسوں میں من مانی اضافے کو روکنے کیلئے پیلے سرکاری اسکولوں بحال کرنے ہونگے ،تعلیم معیار سرکاری اسکولوں کا ہو وہی تعلیمی معیار نجی اسکولوں کیلئے لازمی قرار دیا جائے غرض کہ تعلیمی معیار سرکاری و نجی ایک ہی سطح پر ہونا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.