وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں شہریوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کانوٹس لے لیا
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کے دوران ہدایت
پیر 7 دسمبر 2015 22:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں شہریوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور اور جنوری 2016سے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس اور موبائل پے منٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے جائے اور عوام کو لمبی لائنوں کی زحمت سے بچانے کیلئے اگلے ہفتے سے کراچی میں واقع نیشنل بنک کی تمام برانچوں سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔
پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں وزارتِ داخلہ کے ذیلی اداروں نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کی جس میں چیئر مین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ سمیت متعدد اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کراچی کے عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے، عوام کو لمبی لائنوں کی زحمت سے بچانے کیلئے اگلے ہفتے سے کراچی میں واقع نیشنل بنک کی تمام برانچوں سے پاسپورٹ فیس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ جنوری 2016سے کراچی میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری سروس اور موبائل پے منٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ اور جنوری میں پہلے نادرا میگا سنٹر اور مئی تک تین مزید میگا سنٹر ز کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی بڑی تعداد ان جدید سنٹرز میں مہیا کی گئی سہولتوں سے مستفید ہو سکے۔چوہدری نثار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاسپورٹ اور نادرا کراچی میں واقع اپنے تمام دفاتر کے باہر عوام کی سہولت کیلئے اہلکار تعینات کریں تاکہ جہاں وہ عوام کی رہنمائی کر سکیں وہاں ان کو ایجنٹ مافیا سے بھی نجات دلائیں۔ ایف آئی اے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کے تحت کاروائی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.