حریت رہنما یاسین ملک کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 30 گھنٹے طویل بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

منگل 8 دسمبر 2015 00:05

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2015ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیرمین محمد یاسین ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے 9 دسمبر کی صبح سے30 گھنٹے کی طویل علامتی احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق اپنے ایک بیان میں یاسین ملک نے کہا کہ کشمیرکے حوالے سے خوابیدہ عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کیلئے ہمارا مسلسل احتجاج لازمی ہے اور عالمی انسانی حقوق دن کے حوالے سے لبریشن فرنٹ تیس(30) گھنٹے کی علامتی احتجاجی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔یہ احتجاجی بھوک ہڑتال 9 دسمبرصبح شروع ہوکر 10 دسمبرسہہ پہر تک جاری رہے گی۔