لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند‘موٹروے بند‘ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل‘
ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق
عمر جمشید بدھ 9 دسمبر 2015 12:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔09 دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بدھ کی صبح پھر دھند چھائی رہی‘بیرون ملک سے لاہور آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا اورموٹروے کے کئی حصوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا‘ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن رات گئے معطل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں کو رات گئے دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا‘علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرشدیددھند کے باعث فلائٹ آپریشن بدھ کی صبح تین بجے معطل کردیا گیا اور ابوظہبی ، استنبول ، ریاض اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کا بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
-
رفح سے ساڑھے چار لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور
-
عمران خان ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے
-
وزیر اعلیٰ بلو چستان کی و فاقی وزیر منصو بہ بند ی احسن اقبال سے وفد کے ہمر اہ ملا قا ت
-
سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر کو چئیرمین پی اےسی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بھیج دیا
-
وزارت اور منصوبہ بندی کمیشن نے 2013 سے 2018 کے دوران سارے اہداف کامیابی سے حاصل کیے ، احسن اقبال
-
شہبازشریف کی ملکی درآمدات کا ایک خاص تناسب گوادر بندرگاہ سے درآمد کرنے کی ہدایت
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین وو شینگ لیانگ کی ملاقات
-
خط کے معاملہ میں تاثرعام کیا گیا کہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت ہو رہی ہے، وزراء
-
اسرائیل کے قیام کی سالگرہ کے دن بھی رفح میں کارروائی جاری
-
خبر ہےکہ مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے
-
پاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لئے پاکستانی بن کر سوچنا ہے، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.