بھارت نے مودی کی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی

بدھ 9 دسمبر 2015 23:00

بھارت نے مودی کی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی سارک سربراہ کانفرنس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء)بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کی تصدیق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کی ۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نئے خواہشات اور نیک سگالی کا پیغام بھی وزیراعظم نواز شریف کو پہنچایا ۔واضح رہے کہ یہ سارک سربراہ کانفرنس آئندہ سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونا ہے۔