ممبئی حملہ کیس ، گواہ نے ا جمل قصاب کے زندہ ہونے کا انکشاف کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 دسمبر 2015 13:42
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 دسمبر 2015ء) :26/11ممبئی حملوں کے سلسلے میں پراسیکیوشن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کیس کے گواہ نے بیان دیا کہ ممبئی حملوں کا حملہ آور اجمل قصاب ، جسے زندہ پکڑ کر پھانسی دے دی گئی تھی، زندہ ہے۔ فرید کورٹ کے پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر مدثر لکھوی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ اجمل قصاب زندہ ہے اور وہ اسکے اسکول میں زیر تعلیم رہا ہے۔
ہیڈ ماسٹر نے اجمل کسب کے اسکول میں پیریڈ کے دوران موجودگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی پیشکش کی۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن اس کا پوری طرح جائزہ لینے میں ناکام رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ ہیڈ ماسٹر کا تعلق ذکی الرحمان لکھوی کے آبائی علاقہ سے ہے جس کے تحت عین ممکن ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے یہ بیان کسی کے دباﺅ میں آ کر دیا ہو۔(جاری ہے)
گذشتہ برس مئی میں ہیڈ ماسٹر نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ قصاب زندہ ہے۔
پراسیکیوشن نے گواہ کے بیان کا جائزہ لینے کے لیے ہیڈ ماسٹر کو طلب کیا لیکن ہیڈ ماسٹر اپنے گذشتہ بیان پر قائم رہا۔البتہ ہیڈ ماسٹر نے قصاب کے بھارت میں پھانسی چڑھنے سے متعلق لاعلمی کا اظہارکیا جبکہ یہ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے فرید کوٹ میں تعلیم حاصل کرنے والا قصاب بھی وہی ہے جس کو پھانسی دینے کا دعویٰ بھارت نے کیا ہے۔ہیڈ ماسٹر نے اس سے قبل اپنے بیان میں یہ بھی پیشکش کی تھی کہ اگر ضرورت پرے تو قصاب کو عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ کیس کی مزید سماعت کو سولہ دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی حملہ کیس کا ملزم ذکی الرحمان لکھوی ضمانت پر رہا ہے اور نامعلوم مقام پر مقیم ہے۔ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان میں ممبئی حملہ کیس میں مزید اور مﺅثر پیش رفت کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ایسے میں ہیڈ ماسٹر کا اجمل قصاب کے زندہ ہونے کا انکشاف نہایت شرمندگی کا سبب بنا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.