اقوام متحدہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ذات پات، نسلی تعصب ،مذہب کو بنیاد بنا کر کسی انسان کے حقوق کی پامالی نہ ہونے کو یقینی بنائے، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی
جمعرات 10 دسمبر 2015 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور کراچی کی انچارج ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں سال 2015 میں دنیا بھر میں ذات پات، مذہب اور نسلی تعصب کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ضمیر بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ذات پات، نسلی تعصب اور مذہب کو بنیاد بنا کر کسی بھی انسان کے حقوق کی پامالی نہ ہونے پائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان بھی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کی زد میں رہا ہے اور زبان ، مذہب اور سیاسی تعلق کی بنیاد پر عوام کے حقوق پامال کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
خاص طور پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، جبری مشقت اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور کام کی جگہوں پر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے اور گھریلو تشدد کے واقعا ت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اقلیتوں، بچوں اور خواتین کے لیے محفوظ اور آئیڈیل ملک بنانے کے لیے وسیع بنیادوں پر قانون سازی اور عوام میں آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے خاص طور پر عرب دنیا میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں، بادشاہی آمریت اور انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے پر شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا۔انھوں نے مغرب میں مسلمانوں کے ساتھ مذہبی اور نسلی تعصب کی بنیاد پر پر تشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.