احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں ڈاکٹرعاصم حسین کو 7روزہ ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا
ڈاکٹر عاصم کو 100روز تک ریمانڈ میں رکھا گیا مزید ریمانڈ نہیں لیا جا سکتا، میرے موکل کا مزید ریمانڈ آئین کے آرٹیکل 9کی خلاف ورزی ہے،وکیل عاصم حسین
جمعہ 11 دسمبر 2015 20:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے کرپشن اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کو 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نیب کے وکیل کا موقف تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ اور زمینوں پر قبضے سمیت 5 مقدمات ہیں جن کی تحقیقات کرنی ہے۔
ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر پی ایس او اور ایس ایس جی سی کے ملازمین کو علاج معالجے کی غرض سے ضیاالدین اسپتال میں ریفرکیا جاتا تھا۔نیب کے وکیل کا موقف تھا کہ ڈاکٹر عاصم نے ایس ایس جی سی کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کے ذریعے غیر قانونی بھرتیاں کیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم نے اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوائے جب کہ ڈاکٹر عاصم نے کمرشل، انڈسٹریل اور کے الیکٹرک کو غیرقانونی کنکشن الاٹ کئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.