چنیوٹ،گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول بھوانہ میں شہدا سانحہ پشاور کی یاد میں تقریب

جمعہ 11 دسمبر 2015 23:08

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول بھوانہ میں شہدا سانحہ پشاور کی یاد میں تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ تقریب میں ایم پی اے مہر ثقلین انور سپراء،ای ڈی او ایجوکیشن چنیوٹ محمد منشاء میو، اے سی بھوانہ محمد اختر بھٹہ ، سکول کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

سانحہ پشاور کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شہداء کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

بچوں نے سانحہ پشاور کے شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خوبصورت نظم بھی پیش کی۔ ایم پی اے مہر ثقلین انور سپراء نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ لیکن بچوں کی قربانی نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کر دیا ہے ۔طلبا اور اساتذہ کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ ہم دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انشا اﷲ ہم بہت جلد دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ کر دینگے اور ملک پاکستان ایک پر امن ملک کی صورت میں سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :