Live Updates

بھارت میں ہونے والی امن کانفرنس میں عمران خان نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

پاک بھارت کشیدگی کا ماحول خوشگوار ہو گیا، عمران خان اور کپل دیو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ عمران خان نے اینکرز کے چبھتے سوالوں کادلچسپ انداز میں برجستہ جواب دیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 23:11

بھارت میں ہونے والی امن کانفرنس میں عمران خان نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بھارت میں ہونے والی امن کانفرنس میں عمران خان نے مسکراہٹیں بکھیر دیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا ماحول خوشگوار ہو گیا، کانفرنس کے دوران عمران خان اور سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، عمران خان نے اینکرز کے چبھتے سوالوں کادلچسپ انداز میں برجستہ جواب دیا، سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ میں خود عمران خان کا دیوانہ تھا اور ہندوستان کی ساری لڑکیاں عمران کی دیوانی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی امن کانفرنس میں عمران خان نے شرکت کی۔ وہاں پر صحافیوں نے عمران خان سے چبھتے ہوئے سوال بھی کئے جن کا انہوں نے بڑے ٹھنڈے لہجے میں جواب دیا۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کپل دیو سے متاثر ہو کر ورلڈ کپ جیتا جس کے جواب میں عمران خان کی بجائے کپل دیو نے جواب دیا کہ آپ عمران کو چھوڑیں میں تو خود عمران خان کا دیوانہ تھا، میں رات رات بھر عمران خان کی طرح کا ہیئر سٹائل بنانے میں لگا رہتا تھا۔ کپل دیو نے بتایا کہ ہندوستان کی ساری لڑکیاں ہماری جگہ عمران خان کی دیوانی تھیں، ہماری طرف کوئی دیکھتی بھی نہیں تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :