لاہور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کے دفتر میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

ہفتہ 12 دسمبر 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر وہاڑی کے دفتر میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مختلف کمرشل بنکوں پر سیکورٹی کی ڈیوٹی دینے والے پولیس گارڈز کی اجرت کی مد میں ڈی پی او وہاڑی کے آفس کو مختلف بنکوں کی طرف سے 68لاکے روپے سے زائد کی رقم پے آرڈ ر کی شکل میں ادا گی گئی جسے ڈی پی اور وہاڑی کے آفس کے نیشنل بنیک آف پاکستان کی برانچ میں جمع کروادیا لیکن دوسرے ہی روز 28لاکھ اور46لاکھ روپے سے زائد مالیت کے دو چیکوں کے ذریعے یہ رقم نکوالی گئی اسی طرح اسی بنک سے ڈیڑھ کروڑ روپے ، 17لاکھ 50ہزار روپے اور ایک کروڑ35لاکھ روپے مالیت کے دو چیکوں کے ذریعے نکوالی گئی لیکن چار مختلف چیکوں کے ذریعے نکوالئی جانے اس رقم کا ڈی پی او وہاڑی کے سرکاری ریکارڈ میں کوئی وجود نہیں ملا اور نہ ہی نشاندہی کے باوجود اس معاملے کی انکوائری کروائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :