لندن میں عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت ہوئی تو متحدہ قومی موومنٹ کا شیرازہ بکھر جائیگا،آفاق احمد
اتوار 13 دسمبر 2015 16:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر قوم کی اصل آواز ایم کیو ایم حقیقی ہے۔ ریئس امروہی اور اختر رضوی اس بات پر الطاف حسین سے سخت نالاں تھے کیوں کہ الطاف ان سے بضد تھا کہ وہ دونوں اسے ہندوستان کی اہم شخصیات سے متعارف کرائیں مگر انہوں نے سختی سے منع کر دیا اور ان پر اس کی چند باتیں بھی آشکار ہو گئی تھیں۔
ایک انٹرویو میں آفاق احمد کا کہنا ہے کہ لندن میں عمران فاروق قتل کیس میں جب کوئی بڑی پیش رفت ہوئی تو لازمی اس کے منفی اثرات کراچی میں نمودار ہوں گے اور متحدہ قومی موومنٹ کا شیرازہ بکھر جائے گا رابطہ کمیٹی کا ایک بھی رکن کراچی میں نہیں رہے گا۔ یہ سب باہر بھاگ جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عظیم طارق بھائی ایک دن مجھ سے گلے مل کر خوب روئے وہ بار بار کہہ رہے تھے ہماریق وم کا نقصان ہو رہا ہے اور نقصان پہنچانے والا اپنا ہی ہے میں الطاف کو بہت سمجھاتا ہوں مگر وہ کسی بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کچھ عرصے بعد طارق عظیم بھائی ہم میں نہ رہے اور ایسا ہی عمران فاروق کے ساتھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں الطاف حسین کے حوالے سے ایک ثبوت موجود ہے جس کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ نائن زیرو پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر طارق عظیم نے مجھے چپ رہنے کو کہا بعد میں اس وقت کے آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ نے مجھے فون کر کے میری غیر ذمہ داری پر ڈانٹا بھی تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.