زراعت سندھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،سید قائم علی شاہ
سندھ کے عوام زراعت پر انحصار کرتے ہیں، معیاری ، بہتر اور بچت پر مبنی تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ
اتوار 13 دسمبر 2015 23:13
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ زراعت سندھ میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور سندھ کے عوام زراعت پر انحصار کرتے ہیں معیاری ، بہتر اور بچت پر مبنی تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جس سے یہاں کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے سندھ کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار اداکرسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 62 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے خیرپورکالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ایگروبیسڈ انڈسٹری کے باعث خرچ میں کمی واقع ہوگی اور پورے صوبے سمیت پاکستان اور بیرون ممالک میں یہاں بنائی گئی مشنری قابل فروخت بن سکے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس گنا، کپاس، چاول اور گندم کی فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جو قابل ستائش بات ہے یورپی یونین نے پاکستان پر لگائی گئی پابندی بھی ختم کردی ہے کیونکہ ہماری سندھ میں فی ایکڑفصلیں پنجاب سے زیادہ پیداواردے رہی ہیں ہمیں ٹیکسٹائل پر بھی توجہ دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعت کی تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنا ہونگے سندھ میں زراعت کی مشنری بنانے کے لیے زرعی انجینئرز کی ضرورت ہے جس کے لیے یہاں یہ کالج قائم کیا گیا ہے جس کو آگے چل کر یونیورسٹی کا درجہ دلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں ،آبادگاروں اور کھیتی باڑی کرنے والوں کو پنجاب کی نسبت نرخ زیادہ دیتی ہے سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے انہوں نے سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی سخت ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ مختلف فصلوں کے بیجوں کے لیے بھرپور توجہ دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ ٰخیرپور کالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کرکے بہت خوشی ہورہی ہے کالج کی جو بھی مطلوبہ ضروریات ہیں ان کو جلد پورا کیا جائے گا اور مالی مدد بھی کی جائے گی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اس موقع پر کالج کے سبزہ زار میں پودا لگا یا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.