جرمنی کے فیس بک دفتر پر نامعلوم حملہ آوروں کا حملہ۔۔۔ توڑ پھوڑ کرکے فرار
سمیرا فقیرحسین پیر 14 دسمبر 2015 13:05
ہیمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر۔2015ء) جرمنی میں سیاہ لباس اور ہڈپہنے15سے 20نے فیس بک کے حکام کے گھروں پر دھاوابول دیا اور شیشے توڑڈالے ‘پینٹ سے دیواروں پر Facebook dislikeلکھ کر چلتے بنے تاہم اس دھاوے کے دوران کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچایاگیا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ۔ حکام کے مطابق اس حملے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق نسل پرستانہ کوریج کی وجہ سے دھاوابولاگیااور مبینہ طورپر نسل پرستانہ مواد ہٹانے میں ناکامی کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی تھیں جن کا اعلان گزشتہ ماہ کیاگیاتھا۔
جرمن چانسلر انجیلامرکل نے بھی اس خواہش کا اظہار کیاکہ رواں سال اس معاملے میں مزید آگے بڑھنا چاہیے جبکہ وزارت انصاف فیس بک، سوشل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیساتھ مل کر ٹاسک فورس کا قیام چاہتی ہے تاکہ مجرمانہ پوسٹس کو پکڑا اور اْنہیں جلد از جلد ختم کیاجاسکے ۔(جاری ہے)
حملے پر فیس بک انتظامیہ نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا اور کہاکہ میرٹ کی خلاف ورزی کے الزامات اور فیس بک یا ملازمین کی طرف سے جرمن قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ۔اس سے قبل فیس بک نے ایف ایس ایم نامی گروپ کیساتھ الحاق کیاتھا جو رضاکارانہ طورپر ملٹی میڈیا سروس پرووائیڈرز پر نظر رکھتاہے اور وہ اپنے صارفین کی نسل پرستی کیخلاف ڈٹ جانیوالے کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.