بدین ، روپا ماڑی آثار قدیمہ کے کھنڈرات سے سونے چاندی کے علاوہ نوادرات چوری ہونے کی اطلاعات

پیر 14 دسمبر 2015 22:59

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) 660سال قبل جنوبی ساحلی پٹی سندھ میں سومرو دور حکومت کے دارلخلافہ روپا ماڑی آثار قدیمہ کے کھنڈرات سے سونے چاندی کے علاوہ نوادرات چوری ہونے اطلاعات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین شہر سے 42کلو میٹر کے فاصلے پر ساحلی اور سرحدی علاقے رن آف کچھ کے قریب 660سال قبل سندھ میں سومرو دور ے حکومت کے دار لخلافہ روپا ماڑی کے تباہ شہر کے کھنڈرات کی نامعلوم ملزمان نے کھودائی کرکے سونے چاندی کے فضلہ کے علاوہ نوادرات چوری کر کے اپنے ساتھ لئے گئے ہیں اس واردات کی خبر گزشتہ روز یوم ثقافت سندھ کے موقع پر صحافیوں اور سومرو برادری کا ایک وفد سندھ کے سابق حکمران شہید دو دو سومرو کے مزار پر حاضری اور دعاکے بعد روپا ماڑی کے کھنڈرات دورا کیا تو کھنڈرات کی کھودائی کے نشانات پائے گئے ملزمان نے کھودائی کے بعد چوری کے نشانات کو مٹانے کے الئے ان میں دوبارہ مٹی ڈال کر مٹی کے اوپر پھتر ڈال کر چوری کے نشانات کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی واضع رہے کہ ساحلی اور سرحدی تباہ حال علاقے روپاماڑی کے قریب انسانی آبادیان نہیں ہیں جس کے باعث یہ علاقہ ویران ار بیابان ہے سومرو برادی کے جانب سے ہر سال لگائے جانے والے میلے کے موقع پر سندھ بھر سے سومرا برادری اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں آمد ہوتی ہے حکومتی سطح پر بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث یہان پر ہونے والی بارش کے موقع پر گرد نواں کے سیکڑوں دیہاتی یہاں پر پہنچ کر بارش کے باعث ظاہر ہونے والے سونے اور چاندی کے ذرات کے علاوہ قیمتی نودرات کی تلاش ماحول کا حصہ بن چکا ہے سومرودورے حکومت کا دارلخلافہ روپا ماڑی اس وقت کے حکمران شہید دودو سومرو اور اس کے بھائی چنیسر سومرو میں اختلافات کے بعد علاوالدین خلجی کا اپنی فوج کے ہمراہ سندھ پر حملے کے بعد ہونے والے جنگ میں یہ شہر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور دودو سومرو اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے وفاداروں ساتھیوں اور سپائیوں کے ہمراہ شہید ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :