یمن میں میزائل حملہ میں سعودی کرنل سمیت کئی اتحادی فوجی ہلاک
محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 00:51
(جاری ہے)
حکومت کا کہنا ہے کہ سات روزہ جنگ بندی کا آغاز گرینچ کے وقت کے مطابق شب نو بجے مذاکرات شروع ہونے کے ساتھ ہی ہو جائے گا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بیان آیا ہے کہ پیر کی صبح سعودی کرنل عبداللہ الساہیان اور اماراتی افسر سلطان الکتاب تعز صوبے کو آزاد کروانے کے لیے کیے جانے کی غرض سے جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔سعودی ٹی وی العربیہ کے مطابق کرنل ساہیان سعودی عرب کی خصوصی فوجوں کی سربراہی کر رہے تھے۔اتحادی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ دیگر دو افسران کیسے مارے گئے، تاہم مقامی میڈیا اور یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی ہلاکت تعز شہر کے جنوب مغرب میں راکٹ یا میزائل حملے میں ہوئی۔حکومت کی حامی فوج نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ راکٹ حملے میں یمن، سوڈان، امارات اور سعودی عرب کے فوجی دستوں کو دوباب نامی علاقے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے۔یہ علاقہ سٹریٹیجک لحاظ سے اہم مقام باب المندب کے قریب ہے جو براہ راست بحیرۂ احمر سے ملتا ہے۔حوثی باغیوں کے حامی خبررساں ادارے سبا نیوز پر باغیوں کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سویت دور کا توچکا میزائل دشمن کے کمانڈ سینٹر پر فائر کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں اپاچی ہیلی کاپٹروں سمیت ’بہت سی جانوں اور فوجی سازوں سامان کا نقصان‘ ہوا ہے۔اگر اس حملے کی تصدیق ہوگئی تو یہ رواں سال ستمبر میں دارالحکومت صنعا کے مشرق میں ہونے والے میزائل حملے کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوگا۔ اس حملے میں 45 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔سعودی اتحاد میں یمن میں مارچ میں شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 5700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔یہ جنگ تب شروع ہوئی تھی جب حوثی باغیوں نے صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور عدن کی جانب پیش قدمی کا آغاز کیا تھا۔یمن کی آبادی دو کروڑ دس لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور اکثریت کو امداد کی ضرورت ہے۔اس عرصے میں اتحادی افواج اور حکومت کی حامی فوج عدن اور مارب شہر کا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب ہوئی ہیں تاہم تعز شہر سے باغیوں کو نکالنے میں انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.