کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
منگل 15 دسمبر 2015 21:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32700 ، 32600 اور 32500 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کی کمی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 0.6 زائد اور 65.37 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ، گیس ، بینکنگ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 900 نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ۔(جاری ہے)
تاہم سندھ میں ممکنہ گورنر راج کے نفاذ کی خبروں کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔
جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 290.78 پوائنٹس کمی سے 32467.04 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ۔ 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 93 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمائے کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68 کھرب 33 ارب 80 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 287 روپے ہو گئی ۔ منگل کو مجموعی طور پر 14کروڑ 55 لاکھ 2 ہزار 100 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو گذشتہ روز کی نسبت 9 لاکھ 83 ہزار 780 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتو ں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سمینس پاک کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں ، جس کی حصص کی قیمت 30.00 روپے اضافے سے 950 جبکہ خیبر ٹو بیکو کے حصص کی قیمت 18.14 روپے اضافے سے 398 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 374.53 روپے کمی سے 7116.22 روپے اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت 33 روپے کمی سے 635 روپے پر بند ہوئی ۔ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ 86 لاکھ 75 شیئرز کے ساتھ سرفرہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 1.96 روپے کمی سے 34.33 روپے اور پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 80 لاکھ 80 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت 10 پیسے کمی سے 66.57 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 164.01 پوائنٹس کمی سے 19066.82 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30انڈیکس 326.73 پوائنٹس کمی سے 54081.37 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 169.35 پوائنٹس کمی سے 22 ہزار 538.36 پوائنٹس پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.