کوئٹہ، نامعلوم چور ایک شخص کی موٹرسائیکل چوری کرکے لئے گئے

منگل 15 دسمبر 2015 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) کوئٹہ میں تھانہ انڈسٹریل کے علاقے سے نامعلوم چور ایک شخص کی موٹرسائیکل چوری کرکے لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر واقع عبداﷲ ٹاؤن میں ایک رحمان نے اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی اور کسی کام سے چلاگیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :