سانحہ پشاور پر تعطیل کی پیشگی اطلاع نہ ہونے پر طلباء و طالبات کی اکثریت سکولوں میں پہنچ گئی

بدھ 16 دسمبر 2015 14:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سانحہ پشاور پر تعطیل کی پیشگی اطلاع نہ ہونے پر طلبہ و طالبات کی اکثریت بدھ کے روز معمول کے مطابق تعلیمی اداروں میں پہنچ گئی جنہیں گھروں کو واپس لوٹنا پڑا ۔ کئی مقامات پر حکومتی احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے منگل کی رات کو سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کااعلان کیا گیا جس کے باعث طلبہ اور والدین کو اس کا علم نہ ہو سکا اور وہ بدھ کے روز معمول کے مطابق سکولوں میں پہنچ گئے ۔

دوسری طرف کئی مقامات پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رہے اور ان سکولوں کی انتظامیہ نے موقف اپنایاکہ بچوں کے پیپرز ہو رہے ہیں اس لئے پہلے آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔تعطیل کی بجائے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے تھا ۔

متعلقہ عنوان :