پنجاب بھر میں دالوں کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت نے پیداواری منصوبہ 2016-17تیار کرلیا

بدھ 16 دسمبر 2015 16:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میان شہباز شریف کی ہدایات پرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں دالوں کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت نے پیداواری منصوبہ 2016-17تیار کرلیا ،آئندہ سال پنجاب میں دالوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیداواری ٹارگٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔دالوں میں تقریباً 20سے24فیصد پروٹین موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی غذا کا اہم جزوہیں۔

مونگ اور ماش کے پودوں کی جڑوں میں نائٹروجن فکسنگ بیکٹیریا موجود ہونے کے باعث یہ زمین کی زرخیز ی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ علاوازیں خوراک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دالوں کی پیداوار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق محمدیامین ایگری اکانومسٹ آڈاپیٹوریسرچ پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداوری منصوبہ دالیں برائے سال 2016-17کی منظوری دیتے ہوئے شرکاء بتایا کہ آئندہ سال پنجاب میں دالوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیداواری ٹارگٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے اجلاس میں شریک زرعی سائنسدانوں کودالوں کی پیداوارمیں اضافہ کے لیے مونگ اور ماش کی نئی اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی تیاری کی سفارش کی ۔محمد شفیق باٹنسٹ شعبہ دالیں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے بتایا کہ ان کا ادارہ مونگ اور ماش دالوں کی ایسی نئی اقسام وضع کرنے پر کام کررہا ہے جوفی ایکڑ زیادہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ خشک سالی کابھی بہتر مقابلہ کرسکیں۔

ڈاکٹرشاہد ریاض ملک این اے آر سی فیصل آبادنے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کی طرف راغب کرنے کے لیے معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹنگ کے مسائل کو حل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے دالوں کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کھادوں کے بروقت استعمال بارے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کاشتکار دالوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرسکیں جس سے دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی بھیبچت ہوگی ۔

زرعی ماہرین کی طرف سے گزشتہ سال کے پیداواری منصوبہ دالیں(مونگ وماش )2016-17کے مسودہ کو چند ضروری ترمیم کے بعدمنظور کرلیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈاکٹر محمد اسلم باٹنسٹ ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھکر،شیر باز خان پرنسپل سائنٹیفک آفیسر پی اے آر سی فیصل آباد،قطب الدین سٹیٹیشین، ڈاکٹر عزیز الرحمن باٹنسٹ شعبہ دالیں فیصل آباد،محمد علیم سروراسسٹنٹ سائل فرٹیلیٹی آفیسرفیصل آباد، منیر احمد چوہان ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد، محمد شفیق دالیں باٹنسٹ ، ڈاکٹرشاہد ریاض ملک این اے آر سی فیصل آباد، ڈاکٹر محمد ظفر اسسٹنٹ اگرانومسٹ ، ریاض احمد اسسٹنٹ انٹومالوجسٹ ، ڈاکٹر محمد جواد اصغر پی ایس او نیاب اور قمر یوسف راحیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد سمیت زرعی ماہرین نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :