یمن، حوثیوں کا سرحد پار سے سعودی عرب میں حملہ ناکام،جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری
جمعرات 17 دسمبر 2015 12:46
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) یمن میں حوثی باغیوں نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود سرحد پار سے سعودی عرب میں حملے کی کوشش کی ہے، تاہم سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں باغیوں کی سرکوبی کے لیے جاری آپریشن جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک روک دیا ہے مگر دوسری جانب حوثی باغی اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جنگ بندی کے باوجود گذشتہ روز حوثی باغیوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سعودی سپاہی شہید ہو گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز بھی یمنی باغیوں کی طرف سے حملے کی کوشش کی گئی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.