کوئی ثبوت نہیں کہ حملہ آور کسی منظم جہادی گروپ کا حصہ تھے، کیلیفورنیا میں 14 افراد کے قتل کے مجرم جوڑے نے
سماجی رابطوں کی ،ویب سائٹس پر کھلے عام جہاد کی حمایت کا اظہار نہیں کیا تھا‘ایف بی آئی
عمر جمشید جمعرات 17 دسمبر 2015 15:34
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 دسمبر۔2015ء) امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں 14 افراد کے قتل کے مجرم جوڑے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کھلے عام جہاد کی حمایت کا اظہار نہیں کیا تھا۔ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے اس سلسلے میں ماضی میں سامنے آنے والی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک نے کھلے عام نہیں بلکہ براہ راست نجی پیغاموں کے ذریعے شہادت کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
تاشفین نے رضوان فاروق کے ہمراہ سان برنارڈینو کے علاقے میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔یہ دونوں حملے کے کچھ گھنٹے بعد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔(جاری ہے)
نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیمز کومی نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ حملہ آور کسی منظم جہادی گروپ کا حصہ تھے۔
تاہم انھوں نے بتایا کہ تاشفین کی امریکہ آمد سے قبل وہ اور رضوان جہاد کی حمایت کا اظہار کر چکے تھے۔جیمز کومی نے یہ بھی کہا کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجو سوشل میڈیا کے استعمال سے لوگوں کو حملے کرنے کے لیے متاثر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکیورٹی تنظیمیں ایک نئے قسم کے چیلنج کا سامنا کر رہی ہیں۔حال ہی میں امریکی سکیورٹی اہلکاروں پر تنقید کی گئی تھی کہ انھوں نے حملہ آور تاشفین ملک کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ کا جائزہ لیے بغیر انھیں 2014 میں امریکہ میں داخل ہونے دیا تھا۔تاشفین ملک منگیتر کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب سے امریکہ آئی تھیں۔نیویارک سے امریکی سینیٹ کے رکن چک شومر نے کہا ہے اگر سکیورٹی اہلکاروں نے تاشفین ملک کے بارے میں چھان بین کی ہوتی تو شاید آج سان برنارڈینو میں وہ لوگ بھی زندہ ہوتے۔اس واقعے کے بعد ملک بھر میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ لوگوں کے پس منظر کا جائزہ لینے کے سلسلے میں سکیورٹی اہلکار کس قسم کی حدود کا سامنا کرتے ہیں اور ان سے کیسے نمٹا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.