ربیع الاول کے خصوصی ایام میں بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی
جمعرات 17 دسمبر 2015 18:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے خصوصی ایام میں بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے امور اس انداز میں انجام دئیے جائیں کہ اس سے یہاں رہائش پزیر افراد کو جشن ولات کے موقع پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کے دوران مو جود وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.