اسلام آباد‘ کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک مزدورجاں بحق ‘6 بے ہوش
جمعرات 17 دسمبر 2015 23:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈزون میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت کے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ چھ افراد بے ہوش ہو گئے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت کے احاطے میں پانی کے کنویں کی صفائی کے دوران اکبر علی نامی مزدور زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر پانی میں گر گیا جسے نکالنے کے لیے دیگر مزدور بھی کنویں میں اتر گئے۔
اس دوران مزید 12 مزدور بھی گیس سے متاثر ہو گئے ریسکیو کی مدد سے تمام متاثرہ افراد کو پولی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی امداد ملنے سے قبل ہی سندھ کا رہائشی 30 سالہ اکبر علی جاں بحق ہو گیا جبکہ 6 دیگر متاثرہ مزدوروں کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ 5 مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.