شاہ رخ خان نے نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی حمایت کردی
میرے چھچھورے پن اور فلموں پر پوچھے جائیں تو بہتر ہے کیونکہ مجھے صرف اداکاری کرنا آتی ہے‘شاہ رخ
جمعہ 18 دسمبر 2015 11:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی حمایت کردی لیکن ذرا مختلف انداز میں۔گزشتہ دنوں ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو آگ بگولہ کر دیا تھا لیکن اب شاہ رخ نے ایک بار پھربھارت کے ایک نجی چینل پر انڈیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر اظہار رائے کیا ہے۔
ان کا یہ بیان اور انداز پچھلے بیان سے ذرا مختلف ہے۔(جاری ہے)
کنگ خان نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میں ڈر گیا ہوں، بھارت میں سب کچھ بہت اچھا ہے اور میرے ساتھ کسی نے کچھ نہیں کیا ہے سوائے اس کے کہ جب میں لوگوں کے سامنے سگریٹ پیتا ہوں تووہ برا مان جاتے ہیں لیکن بیچارے اس پر بھی کچھ نہیں کہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ کچھ بے وقوف ایسے بھی ہوں گے جو کہیں گے کہ فلم ریلیز ہو رہی ہے اس لئے میں ایسی باتیں کر رہا ہوں جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ شاہ رخ نے ہاتھ جوڑ کر مسکراتے ہوئے کہاکہ مجھ سے سوالات سوسائٹی، معیشت اور سیاست کے بجائے میرے چھچھورے پن اور فلموں پر پوچھے جائیں تو بہتر ہے کیونکہ مجھے صرف اداکاری کرنا آتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.