یو بی جی قیادت صرف اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے‘ سابق عہدیداران ایف پی سی سی آئی
جمعہ 18 دسمبر 2015 17:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور حاجی فضل الٰہی ‘ محمد اکبر خان ایڈووکیٹ ‘ زبیر علی ‘ ظفر جلیل خان مستی خیل ‘ مرزا عبدالرحمن بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی نے اپنے سابقہ دور صدارت کے دوران بزنس کمیونٹی کی جتنی خدمت کی مخالف گروپ کے عہدیداراس سے خوفزدہ ہے اور جھوٹے اور بے بنیادبیانات شائع کرا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو مفت کا مال سمجھنے کا الزام لگانے والوں نے خود فیڈریشن کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ایف پی سی سی آئی کی صدارت ہونے کے باوجود بزنس کمیونٹی کی مشکلات کم کرنا تو درکنار ان کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بنے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سینیٹر حاجی غلام علی نے اپنے دور صدارت میں فیڈریشن کا خزانہ بھرا ۔ حکومت سے دس کروڑ روپے دلانے سمیت مختلف مد میں کروڑوں روپے ایف پی سی سی آئی کو دلائے جبکہ یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی کے موجودہ سال میں بزنس کمیونٹی کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ فیڈریشن میں من پسندوں اور اپنی کمپنی کے ملازمین کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہوں پر بھرتی کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے عہدیداران اپنی شکست کے خوف سے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر بزنس کمیونٹی کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیر سلطان ‘ مہتاب چاؤلہ ‘ عبدالسمیع کے اخباری بیان کے ردعمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک نے بزنس کمیونٹی کا سودا کرکے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ اور گارڈ گروپ آف انڈسٹری کیلئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں چھوٹ حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ جس گروپ کا لیڈر اپنا سرکاری عہدہ بچانے کیلئے عدالت میں اپنے ہی بنائے گئے گروپ کو نام نہاد گروپ کہے ایسا گروپ اور اس کے امیدوار بزنس کمیونٹی کی کیا خدمت کرینگے ۔ یو بی جی صرف اور صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ بزنس کمیونٹی کے مفادات پر مسلسل خاموشی اختیار کر تے ہوئے صرف نعروں اور دعوؤں پر کام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر حاجی غلام علی جیسے نڈر ‘ بے باک اور بزنس کمیونٹی کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں اور انہوں نے بزنس کمیونٹی کی جو خدمت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور انشاء اللہ 30دسمبر کو پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور بالخصوص ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران سینیٹر حاجی غلام علی سمیت بزنس مین پینل کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائینگے اور بزنس کمیونٹی کا سودا کرنے والے مفاد پرستوں اور فیڈریشن پر قبضہ کرنے والوں کو نکال باہر کرینگے ۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.