ناروے رہائش کے لئے دنیا کا بہترین ملک،پاکستان چھ سال میں کوئی بہتری نہ دکھا سکا، اقوام متحدہ کی رپورٹ
پاکستان مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد 147 ویں نمبر پر آگیا،یو این ڈی پی
جمعہ 18 دسمبر 2015 22:54
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے انسانی ترقی کی فہرست (ایچ آئی ڈی) میں ناروے کو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا ہے جب کہ انسانی ترقی کی اس فہرست میں پاکستان نے 6 سال میں بھی کوئی ترقی نہیں کی اور مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد 147 ویں نمبر پر آگیا۔یو این ڈی پی کی جانب سے 2015 کی رپورٹ انسانی ترقیاتی اشاریہ دنیا کے 188 ممالک میں اوسطاً عمر،تعلیم، آمدنی اور معیارِ زندگی کی بنیاد پر تیار کی گئی جس کے مطابق عالمی سطح پر انسانی ترقی کی سست نشوونما میں آمدنی میں جمود یا اضافہ اور تعلیمی عدم مساوات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے بہترین ملک میں ناروے کے بعد آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، امریکا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ شامل ہے جب کہ برطانیہ کو 14 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں پاکستان نے مزید ایک درجہ تنزلی کی ہے اور 188 ممالک میں سے 147 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ پاکستان کی 146 ویں پوزیشن گزشتہ 6 سال سے برقرارتھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح 48.4 فیصد کے قریب ہے جب کہ پاکستان میں 8 کروڑ 30 لاکھ افراد یعنی 45 فیصد آبادی کثیر جہتی مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں انسانی ترقی کی شرح کو بہتر بنانے کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سماجی خدمات اور حفاظتی جال کی بنیاد پر لوگوں کو بااختیار بنانا چاہیے تاکہ وہ زندگی کی قدر کرتے ہوئے زندگی گزاریں۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتیں چین اور بھارت اس فہرست میں بالترتیب 90 اور 130 ویں نمبر پر ہیں اور اس کے علاوہ سری لنکا 73 ، بنگلا دیش 142، نیپال 145 جب کہ افغانستان کو 171 ویں نمبر پر ہے۔ 2015 کے انڈیکس میں سب سے آخری مقام پر افریقی ملک نائیجریا ہے جب کہ اس سے پہلے مرکزی افریقی جمہوریہ، اریٹیریا، چاڈ اور برونڈی کو رکھا گیا ہے۔انڈیکس کے اجرا کے موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ انسانی ترقی کی یہ فہرست بنانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی ملک کی عوام اور اس کی صلاحیتوں کا اپنے ملک کے لیے کام آنا ہے جب کہ یہ رپورٹ صرف اقتصادی ترقی کے لیے نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ناروے مسلسل 12 سال سے اس فہرست میں پہلے مقام پر آ رہا ہے اور اعدادوشمار کے مطابق ناروے میں لوگوں کی اوسط عمر 81.6 سال ہے جب کہ وہاں کے عوام اوسطاً ساڑھے 17 سال تعلیم حاصل کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.