سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مختلف علاقوں میں ہفتہ کو ہڑتال کی گئی
ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:26
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مختلف علاقوں میں ہفتہ کو ہڑتال کی گئی۔
(جاری ہے)
سانگھڑ میں 15 دسمبر کو دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں اورارکان سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی ، وریام فقیر خاص خیلی، سابق رکن سندھ اسمبلی اور حر جماعت کے خلیفہ علی غلام نظامانی سمیت 18 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 20 نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کرنے کیخلاف سانگھڑ کے شہروں کھپرو، سنجھورو، شاہ پور چاکر اور کھڈرو میں ہڑتال کی گئی۔کاروباری مراکز ،دکانیں اور بازار بند رہے اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔گذشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کیلیے نظامانی محلے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے خلاف خواتین نے شدید احتجاج کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.