دوسرے سالانہ فیم فٹ بال لیگ کے راونڈبی میں دو میچ کھیلے گئے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:12

دوسرے سالانہ فیم فٹ بال لیگ کے راونڈبی میں دو میچ کھیلے گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے۔ رئیل لاہور کلب نے فریدیہ کلب کو ہرا کر فیم فٹ بال لیگ 2015 سے باہر کر دیا۔ جبکہ والٹن کلب کو واک اوور مل گیا۔ فیم فٹ بال لیگ2015ء کے راونڈ بی کا پہلا میچ گروپ بی کے تحت گلشن راوی کلب اور والٹن کلب کے مابین کھیلا جانا تھا لیکن گلشن راوی کی ٹیم میدان میں نہ آسکی۔

جس کی وجہ سے میچ کمشنر زبیر محسن نے رول کے مطابق فیصلہ کرتے ہو ئے والٹن کلب کے حق میں واک اوور دے دیا۔ اس میچ کے ریفری محمدامجد چودھری، اسسٹنٹ ریفری عدیل انور ارومحمد اقبال جبکہ میچ کمشنرزبیر محسن تھے۔ کا دوسرا میچرئیل لاہور کلب اورفریدیہ کلب کے مابیں سی یو پارک کیمپس فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں کھیلا گیا جو کہ رئیل لاہور نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

کھیل کے آغاز ہی سے دونوں طرف سے جارحانہ انداز دیکھنے میں آیا۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ do or die کی اہمیت لیے ہوئے تھا۔ کھیل کے 27ویں منٹ میں فریدیہ کلب کے سٹرائیکر حسین نے آف سائیڈ ٹریپ کو مات دیتے ہوئے ون ورسز و ن کی بہترین صورتحال بناتے ہوئے گول کیپر کو خوبصورتی سے چکمہ دیتے ہوئے اپنی ٹیم کی لیے گول کر دیا۔اس طرح پہلا ہاف فریدیہ کلب کے حق میں رہا۔

کھیل کے دوسرے ہاف کا آغاز بھی جارحانہ رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر انہتائی شاندار حملے کیے لیکن دونوں ٹیموں کے سٹرائیکرز نے کئی مواقع ضائع کر دیے۔ کھیل کے 76 ویں منٹ میں بالاآخر پچھلے سال کا فاتح ریئل لاہور نے اپنے سٹرائیکر معظم کے زریعے شاندار فیلڈ گول کر دیا۔ چار منٹ کے بعد کھیل کے 84 ویں منٹ میں دوسرا گول سٹرایکر عمر نے سنٹر ہاف سے بال کو لیتے ہوئے گول پوسٹ کے طرف بڑھنا شروع کیا جس کی وجہ سے فریدیہ کلب کے دفاعی کھلاڑی کو رف ٹیکلنگ کرنا پڑی جس کی وجہ ریفری محمد امجد چودہری کو رئیل لاہور کے حق میں پنلنٹی کک دے دی جس پر عمر نے گول کر دیا۔

یہ میچ دونوں ٹیموں ک لیے بہت ہی اہم تھا کیونکہ میچ ہارنے والی ٹیم لیگ کے باہر ہونا پڑتا۔اس طرح فریدیہ کلب یہ میچ ہارنے کی وجہ سے لیگ سے باہر ہوگئی ہے۔ اس میچ کے ریفری محمد امجد چودھری، اسسٹنٹ ریفری عدیل انور اولیاقت علی شاہ جبکہ میچ کمشنر عبدالرشید تھے۔ دوسری سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- کے راونڈ بی میں آج ( اتوار ) 20 دسمبر کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ نمبر 78گروپ ای کے تحت کیمپس کلب اور فیم کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ بال گراونڈ نیو کمپس لاہور میں شام تین بجے اور دوسرا میچ نمبر 89 گروپ ایف کے تحت افشاں کلب اور برٹ کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں رات سات بجے کھیلا جائے گا۔