نیشنل ایکشن پلان، 305مجرموں کو سزائے موت، 254مدارس بند کیے گئے
ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دسمبر 2015 تک 305افراد کو سزائے موت دی ہے۔پورے ملک میں 9خصوصی عدالتیں قائم کیں جن کو 73مقدمات بھیجے گئے۔ تمام عدالتوں کیلیے مجسٹریٹ نامزد کر دیے گئے ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق 254 مشکوک اور غیر رجسٹرڈ مدارس بندکیے گئے ہیں،بیرونی فنڈنگ والے مدارس کی بھی نشاندہی ہوئی۔
پاکستانی مدارس میں غیرملکی طلبہ پر پابندی عائد کی گئی۔ کالعدم تنظیموں کی نقل و حمل اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔9کروڑ83لاکھ غیر رجسٹر سمیں بلا ک کی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا کو بلا ک کرنے کیلیے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیموں کی933یو آر ایل اور 10ویب سائٹ بند کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
نفرت انگیز تقریریں کرنے اور مواد تقسیم کرنے پر2333افراد کیخلاف کیس بنائے گئے اور2163کو گرفتار کیا گیا۔
لاوٴڈاسپیکر کے غلط استعمال پر 8925افراد کیخلاف کیس بنائے گئے،2163کوگرفتارکیاگیا ۔ دہشت گردوں کو فنڈ ٹرانسفر کی مد میں ایف ای آر اے یا حوالہ ہنڈی کے214کیسز بنائے گئے اور 322افراد کوگرفتارکیاگیا ۔35کروڑ 65ڈالرریکورکیے گئے۔ اینٹی منی لانڈرنگ میں 137لوگوں کو گرفتارکیا گیا ۔پنجاب میں1132خطرناک اور مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت کی گئی ہے 405کو شیڈول چار میں ڈالا گیا ہے ۔دہشت گردوں کے649 معاونت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوئی ہے۔کراچی آپریشن میں ٹارگٹ کلنگ میں 53فیصد، قتل کی وارداتوں میں 50فیصد ، دہشت گردی میں 80فیصد ، راہزنی میں 30فیصد ، بھتہ خوری میں56فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 69179افراد کو گرفتارکیاگیا ہے ۔گرفتار شدہ دہشت گردوں کی تعداد890ہے ۔ مفرورووں کی تعداد 676ہے، گرفتار اغواکاروں کی تعداد124اور بھتہ خور545ہیں ۔ قتل کے واقعات میں ملوث 1834لوگ گرفتار ہیں ۔126730آپریشن کیے گئے ہیں ان میں92848افراد کو گرفتارکیاگیا ہے، 6442خفیہ آپریشن کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.