وفاقی حکومت داعش کے حمایتیوں کے خلاف فوری کریک ڈاوٴن کرے،پیپلزپارٹی
مولانا عبدالعزیز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے گرفتار کرکے مقدمہ نہیں چلایا جارہا ،ارکان قومی اسمبلی
ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور میر شبیر علی بجارانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے حوالے سے دو رخی پالیسی کو ختم کرے اور اسلام آباد میں موجود داعش کے حمایتیوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاوٴن کا آغاز کرے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن نے لال مسجد کے پیش امام مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانے میں درج ایف آئی آر قوم کو دکھائیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قوم سے جھوٹ بولا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کسی تھانے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے اور عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں غلط بیانی کرنے پر چوہدری نثار آئین کی دفعات 63 اور 64 کے تحت امین اور صادق نہیں رہے ، لہٰذا وزیر اعظم نواز شریف انہیں اپنی کابینہ سے فارغ کریں اور ان کے خلاف قوم سے غلط بیانی پر مقدمہ چلائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان عالمی سطح پر پاکستان کی جگ رسائی کا موجب بن رہے ہیں جبکہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے گرفتار کرکے مقدمہ نہیں چلایا جارہا جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کو سخت تشویش ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.