امریکی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت،ایشٹن کارٹر کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلی فون واقعے پر اظہار افسوس، عراقی فورسز پر میزائل حملہ’غلطی‘سے ہوا،افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی ،امریکی وزیر دفاع
اتوار 20 دسمبر 2015 21:43
واشنگٹن/ بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت بظاہرغلطی کا نتیجہ ہے جو دونوں جانب سے ہوئی، امریکی لڑاکا طیارے سے داغا گیا میزائل وسطی عراقی شہر فلوجہ کے قریب عراقی فورسز پر گرا تھاغیر ملکی میڈیا کے مطابق ا مریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی لڑاکا طیارے سے داغا گیا میزائل وسطی عراقی شہر فلوجہ کے قریب عراقی فورسز پر گرا تھا۔
خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کیرسارج پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے ان ہلاکتوں پر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو فون کر کے تعزیت کی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔(جاری ہے)
جب آپ شانہ بشانہ لڑ رہے ہوں جیسے کہ امریکی اور عراقی فورسز لڑ رہی ہیں، تو ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں۔
لیکن کارٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے اور عراقی وزیراعظم نے داعش کو عراق سے بے دخل کرنے کی مہم کو مہمیز کرنے اور آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔یہ ایسی غلطی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ میدان جنگ میں ہو جاتی ہے، ہم اور عراقی فورسز مل کر یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔ایش کارٹر مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور چند دن قبل انھوں نے بغداد میں وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات بھی کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.