پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی
پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں چار غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے
پیر 21 دسمبر 2015 17:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی ہے،آفریدی، پشاور، گیل، لاہور اور پیٹرسن ، کوئٹہ سے کھیلیں گے، اس ایونٹ کی میزبانی عرب امارات کرے گاان کھلاڑیوں کا انتخاب پیر کے روز لاہور میں منعقدہ تقریب میں عمل میں آیا۔،اس موقع پر پانچوں فرنچائز کے مالکان اور کوچز بھی موجود تھے جنھوں نے مرحلہ وار اپنی پسند کے کرکٹرز کا انتخاب کیا۔
، مصباح الحق اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے ’آئی کون‘ کرکٹرز کے طور پر شاہد آفریدی کو پشاور نے حاصل کیا ہے۔ کراچی نے شعیب ملک، لاہور نے ویسٹ انڈیز کیکرس گیل، اسلام آباد نے آسٹریلیا کے شین واٹسن اور کوئٹہ نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو ’آئی کون‘ کرکٹر منتخب کیا ہے۔(جاری ہے)
پلاٹینم کیٹگری میں پشاور نے شاہد آفریدی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کو منتخب کیا ہے۔
کراچی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور سہیل تنویر کا انتخاب کیا ہے۔ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم۔ ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹرز شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹرز ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جاسکتے ہیں۔لاہور نے عمراکمل اور ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو کی خدمات حاصل کی ہیں۔شین واٹسن مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اسلام آباد کے ’پلاٹینم‘ کرکٹرز ہونگے۔کوئٹہ نے پلاٹینم کیٹگری میں کیون پیٹرسن کے علاوہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو رکھا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹرز شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹرز ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جاسکتے ہیں۔ہر ٹیم چار غیرملکی کرکٹرز شامل کرسکتی ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.