توانائی بحران گیس کی درآمد سے حل ہو گا ،ہر سال گیس کی طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی آرہی ہے
وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو عمران خان نے میانوالی میں اراضی کے زبردستی حصول کی کوئی دھمکی نہیں دی ، اس پر سیاست نہ چمکائی جائے ، شیریں مزاری
پیر 21 دسمبر 2015 23:04
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کا بحران بڑھ چکا ہے ، توانائی کا بحران گیس کی درآمد سے حل ہو گا ،ہر سال گیس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور سپلائی میں کمی آرہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کبھی نہیں ہوئی ، عمران خان نے میانوالی میں اراضی کے حصول کی بات ازرا ہ مذاق کی ،اس پر سیاست نہ چمکائی جائے ۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کا بحران بہت بڑھ چکا ہے جو گیس کی درآمد کے بنا حل نہیں ہو سکتا کیونکہ ہر سال گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جب کہ سپلائی میں کمی آتی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبے کے ذریعے 4 سال کے عرصے میں پاکستان میں گیس آئے گی۔ گوبر سے دیہاتی علاقوں میں گیس کے پلانٹ لگائے جا سکتے ہیں ۔
اس موقع پر شیریں مزاری بھی گفتگو کررہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کبھی نہیں ہوئی ۔ تاپی منصوبہ اس وقت کامیاب ہو گا جب افغانستان میں امن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔ تاپی منصوبہ پر امریکا بہت زیادہ پریشر ہے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں کو بجلی دی جاتی ہے نہ گیس سب چیزیں صرف شہروں میں رہنے والے لوگوں کے لئے ہی کیوں ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی تقریب میں اراضی کے حصول کے لئے کوئی دھمکی نہیں دی انہوں نے ازراہ مذاق بات کی جس کو مخالفین نے ایشو بنا لیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی اتنی سنجیدہ بات نہیں ۔اس پر سیاست نہ چمکائی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.