پاکستان سپر لیگ میں پانچوں ٹیمیں متوازن ہیں ، مقابلے دلچسپ ہوں گے ،شہر یار خان
منگل 22 دسمبر 2015 13:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پانچوں ٹیمیں متوازن ہیں ‘ہونے والے مقابلے دلچسپ ہوں گے ‘ کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کیلئے ہوگا ‘ آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا ۔
(جاری ہے)
بی بی سی اردو سروس سے بات چیت کے دور ان پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کے بارے میں کسی قسم کے نقص یا خامیوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ طریقہ کار انتہائی مناسب تھا اور کھلاڑیوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔
کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کے بارے میں شہر یار خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کیلئے ہو گا اور آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔ انھوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اس میں موقع نہیں ملے گا۔انھوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جن میں سرفراز، عماد وسیم اور رضوان شامل ہیں ان کو ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.