جشن ولادت رسول کے موقع پر سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے، طارق حسین مغل
منگل 22 دسمبر 2015 19:23
کراچی ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 دسمبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے کہا ہے کہ جشن ولادت رسول کے موقع پر بلدیہ ملیر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کی جانے والی محافل کے شرکاء کو تمام تر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر مشینری بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحات کا تعین کر کے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔
منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق حسین مغل نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی کے ہمراہ کھوکھرا پار ڈاکخانہ اور گلشن قادری میں ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کی گزر گاہوں پر استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجیئنر نذیر خلیفو،ایکس ای این بی اینڈ آر ممتازشیخ، سب انجیئنر جمیل احمد ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصراور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
موقع پر موجود سپرنٹنڈنٹ انجیئنر نے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے علماء کرام کی تجاویز، سفارشات، شکایات اور علاقہ معززین کی گزارشات کے پیش نظر اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس میں جلوسوں کی گزرگاہوں کی درستگی، جلوسوں کی گزرگاہوں پر روشنی صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،ر وشنی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ، جن تنظیموں یا افرادکی جانب سے رات کے اوقات میں محافل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے ان محافل کے شرکا ء کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.