گیس صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ قابل قبول نہیں،رانا مبشر علی خان

منگل 22 دسمبر 2015 22:40

فیصل آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پا کستان تحر یک انصاف ہؤ من رائٹس کمیشن کے ضلعی صدر انجینئر رانا مبشر علی خان نے اوگراکی جانب سے یکم جنوری کوگیس38فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دینے اورسخت سردی کے موسم میں فیصل آبا د سمیت ملک بھر میں گیس کی لوڈشیدنگ کرکے عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے والے عمل پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران انتخابی مہم کے دوران کئے گئے دعوووں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عالمی مالیاتی اداروں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں، گیس صارفین کے لئے ٹیرف میں اضافہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اس لیئے فی الفوراس اضافے کو واپس لیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے لیکر بجلی بحران کے خاتمے تک اپنے منشور اورعوام سے کئے گئے کسی ایک وعدے کو بھی تاحال پورا نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کیا جارہاہے۔بجلی کی طرح گیس کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں مگر گیس کی کمی کے خاتمے کے اقدامات کی بجائے مزید اس کی مہنگائی کی نوید سناکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے جو عوام کے ساتھ سرارظلم ہے۔

عوام پہلے ہی مہنگائی،بیروزگاری کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اب مزید گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی بمباری کی نوید انکے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہے۔بڑھتی ہوئے مہنگائی اوربجلی کے بعد اب گیس کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔صرف عوام پر ٹیکس اور قومی اداروں کی نجکاری کرکے مسائل کا حل نہیں ،حکومت کفایت شعاری ،امانت ودیانت،میرٹ اورگوڈگورننس کے ذریعے ملک وقوم کو مسائل وبحرانوں سے نجات دلائے۔

متعلقہ عنوان :