پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق کی من پسند اداروں کو فروخت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت
بدھ 23 دسمبر 2015 16:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق من پسند اداروں کو فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار شہزادہ مظہر نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے سپر لیگ کے میڈیا حقوق کی فروخت کے لئے نیلامی کا اشتہار جاری کیا مگر نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ہی پی ٹی وی اور ٹینس سپورٹس کو میڈیا حقوق فروخت کر دئیے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر قواعدو ضوابط کے برعکس میڈیا حقوق فروخت کئے لہذا عدالت غیر قانونی طور پر فراہم کئے گئے میڈیا رائٹس کے خلاف اقدام کو کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیامتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.