غیر معیاری زرعی ادویات بیچنے والون کیخلاف مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 دسمبر 2015 18:15

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 دسمبر۔2015ء) پولیس نے غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ بیگ پورچوک کے گلزارٹریڈرز ،گناعور چوک کے گلزار زرعی کارپوریشن اور نیوغلہ منڈی کے محمد علی اینڈ کو کے خلاف غیر معیاری زرعی ادویا ت اور کھاد فروخت کرنے پر محکمہ زراعت کے انسپکٹر سعید اختر پڈھیار نے الگ الگ مقدمات درج کروادئے۔