رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایم کیو ایم ذمہ دران کے ہمراہ عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں شرکت
جمعرات 24 دسمبر 2015 21:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کا دن تجدید عہد کا دن ہے سنت نبوی پر عمل کرنے کا عزم کیا جائے ،معاشرے میں چھائی ہوئی بے چینی اور بحرانی کیفیت ہمارے تعلیمات محمدی سے دور ہونے کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے شاہ فیصل کالونی میں عید میلاد النبی کے موقع پر مفتی علیم قادری ،مفتی نوالہادی نعیمی اور دیگر علماء اکرام کی قیادت میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا ،شرکاء جلوس کے استقبال اور سہولت کے لئے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کی جانب سے استقبالیہ اور شربت سبیل کیمپ قائم کئے گئے تھے جس پر شرکاء جلوس نے سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ہر مذہبی تہوار ہو یا عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کا پیش پیش رہے ہیں اللہ تعالیٰ اس کا جزا انہیں عطا فرمائے اس موقع پر شمع شاپنگ سینٹر چوک پر مرکزی جلوس کے شرکاء پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی جانب سے گل پاشی کی گئی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران نے جلوس میں شریک علماء اکرام کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں جشن میلاد النبی کی مبارکباد دی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.