پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیاری آمد، 8 ماہ کی بچی بسمہ کے انتقال پر تعزیت
ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو لیاری جا کر 8 ماہ کی بچی بسمہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بسمہ کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اس کا والد سول اسپتال لے گیا تھا لیکن سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کی وجہ سے سخت سکیورٹی تھی اور سکیورٹی اہلکاروں نے بسمہ کے والد کو اسپتال نہیں جانے دیا اور بسمہ کا انتقال ہو گیا ۔
بلاول بھٹو زرداری لیاری بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد ، والدہ ، دادا ، دادی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے غمزدہ خاندان کو بتایا کہ بسمہ کے انتقال کی خبر سن کر وہ سخت غم و غصے کا شکار ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا ہر بچہ میرے بھائی اور بہنوں کی طرح ہے اور میں بسمہ کے والدین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں ۔
بلاول بھٹو نے غمزدہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ بلاول ہاؤس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق غمزدہ خاندان بلاول بھٹو زرداری کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرت کا شکار ہو گیا اور کہا کہ وہ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ جیسے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ان کے گھر آ گئی ہوں ۔ بسمہ کے اہل خانہ نے کہا کہ شہید بی بی کسی اطلاع کے بغیر اکثر لیاری کا دورہ کرتی تھیں اور ان کی لیاری کے عوام کے ساتھ گہری وابستگی تھی ۔ بسمہ کی دادی نے بلاول کو گلے لگایا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بسمہ کے خاندان کا خیال رکھا جائے گا ۔ ان کے ہمراہ جمیل سومرو اور دیگر بھی تھے ۔ بلاول بھٹو نے اتنی ہی گاڑیوں کے ساتھ لیاری کا دورہ کیا ، جتنی گاڑیوں کے ساتھ وہ ٹراما سینٹر گئے تھے لیکن کوئی ٹریفک جام نہیں ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.