عید میلاد النبی اور کرسمس کے مو قع پر ٹریفک رواں دواں رکھنے پر وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں

شہر بھر میں ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے، طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:32

لاہور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لا ہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عید میلاد النبی اور کرسمس ڈے کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے پرٹریفک افسران اور وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پرکنٹرول روم قائم کرکے جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا تاکہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرخصوصی ناکے قائم کرکے مشکوک افراد،مشکوک گاڑیوں اور لا وارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھی گئی ،جبکہ شہر بھرمیں ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کےئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہریوں نے بھی وارڈنز کے ساتھ تعاون کیا جو پولیس عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :